اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ ان کا استعفی صدر مملکت نے منظور کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے سرکاری کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کیا تھا اور وزیراعظم نے استعفی رد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈاکٹر عشرت حسین نے انکار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ڈاکٹر عشرت حسین کے استعفے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے 3 مشیر رہ گئے ہیں۔ جن میں شہزاد اکبر، عبدالرزاق داؤد اور بابر اعوان شامل ہیں جنہیں بالترتیب احتساب، تجارت اور پارلیمانی امور کے شعبے سونپے گئے ہیں۔
Short Link
Copied