وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے فون پر گفتگو، عید کی مبارکباد دی

شہبازشریف یو اے ای

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے فون پر گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یو اے ای کے صدر کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے عوام کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے