لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
Short Link
Copied