وزیراعظم کی کوششوں سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم کر دیا گیا، کوپ 27 نے نئی تاریخ لکھی، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا، ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیشرفت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر موسمیات نے بھرپور آواز بلند کی، ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ سے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو میں بڑی مدد مل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے