اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو تیسری بار چین کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جزبے کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ہفتے کے روز ملک کی تمام لیڈرشپ میں شی جن پنگ کی بنیادی پوزیشن کی توثیق کی، اور انہیں تیسری مرتبہ پارٹی اور ملک کی باگ ڈور سونپی۔