اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور نیدر لینڈز اچھا کھیلے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ یقین ہے صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر میدان میں واپسی کریں گے۔ موجودہ حکومت تمام میدانوں اور شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔