وزیراعظم کی قاہرہ میں ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

شہباز شریف پزشکیان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی قاہرہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے