وزیراعظم کی فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالی امت مسلمہ بالخصوص کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کرے۔

انہوں نے اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے تمام عازمین بالخصوص پاکستان حاجیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے