تلہ گنگ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تعیزت کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں واقع شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن احمد بدر سمیت شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیر اعظم نے شہید ہے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین کو گلے لگالیا۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لیے آج راولپنڈی اور تلہ گنگ جائیں گے۔