وزیراعظم کی سرکاری عمارتوں کو جلد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بات بجلی کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل میں درپیش عملی مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی خصوصی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی ملکی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے