شہباز شریف

وزیراعظم کی جانب سے محصولات میں اضافہ اور وصولی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات ملکی معاشی بقا کا مسئلہ ہے، انہوں نے محصولات میں اضافہ اور وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کے پروگرام کو یکجا کرنے، اس کے نفاذ اور محصولات میں اضافہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام پورٹس پر کسٹمز آپریشنز کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایف بی آر کے سینئر افسر کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے۔ کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مس انوائسنگ کے حوالے سے تمام تر مسائل حل کیے جائیں، پاکستان کی صنعتوں اور مصنوعات کو تحفظ دینے کے لیے انڈر انوائسنگ کا خاتمہ کیا جائے اور انفورسمنٹ کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے