شہباز شریف

وزیراعظم کی تحفظ ختم نبوت پر تاریخی قرارداد کی منظوری کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے تحفظ ختم نبوت کے معاملے پر پارلیمنٹ کی تاریخی قرارداد کی منظوری کے 50 سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، آج تحفظ ختم نبوتؐ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ تاریخی قرارداد کی منظوری کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارک پیش کرتے ہوئے اس تحریک کو پیش کرنے منظور فرمانے، اسلام اور ہمارے ایمان کے اہم ترین موضوع پر ہر ابہام دور کرنے میں کردار ادا کرنے والے ارکان پارلیمان، علماء کرام، مشائخ عظام، اسلامی سکالرز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالتؐ کا حق ادا کیا۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے