وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو ڈنر کی دعوت، اہم امور پر گفتگو ہوگی، ذرائع

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو کل ڈنر کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے رہنماوں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظرانداز کرنے پر بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے