اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کیلئے شہبازشریف، مریم نواز وزیراعلی پنجاب کی امیدوار، نواز شریف نے منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں شہبازشریف وزیراعظم کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن کی امیدوارہوں گی وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ ہوگا، نوازشریف نے دونوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
Short Link
Copied