اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل وقت میں افغان بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کریں گے اور جتنا ہوسکے امدادی سامان جلد از جلد متاثرین تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے سے اب تک ایک ہزار افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Short Link
Copied