وزیراعظم کا 10 لاکھ طلباء کو میرٹ پر سمارٹ فونز دینے کا اعلان

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 10 لاکھ طلباء کو میرٹ پر سمارٹ فونز دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کو سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، زراعت میں اعلی تعلیم کیلئے طلبا کو چین بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہا چودہ اگست کے فوری بعد پانچ سالہ پروگرام کا اعلان کروں گا، 2 لاکھ نوجوانوں کو سالانہ مفت آئی ٹی ٹریننگ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے ارشد ندیم کے لیے تالیاں بھی بجوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے