وزیراعظم کا کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کا اعلان

گرین بس

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان مردان علی ڈومکی نے کوئٹہ کے لیے 100 گرین بسیں دینے کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

کوئٹہ میں گفتگو کے دوران نگراں وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے لیے 100 گرین بسیں دینے کا اعلان کرنے پر نگراں وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر روٹس پر بھی گرین بس کی جدید سہولت فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے