اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال میں سرپلس مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں، مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سرپلس تھا، جسے مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔