شہباز شریف

وزیراعظم کا پنجاب کے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج کا خیر مقدم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج کا خیرمقدم کردیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکج کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ14 روپے کا ریلیف دیا گیا، بلاشبہ یہ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ہدایت پر قلم دان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کوحکومت کی اولین ترجیح رکھا، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دیے گئے ریلیف سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات سے اس کا دیرپا پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے