وزیراعظم کا ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے ملک بھر کے صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت بحالی کی پٹری پر گامزن ہے، مزید معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، معیشت کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کیا جا چکا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی تب ہی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، دورہ چین میں چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، تین بڑے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر کام شروع ہو چکا ہے، چند اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے سوا بقیہ تمام ایس او ایز کی نجکاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے وفد کو ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی، جبکہ وفاقی وزراء کو تمام صنعتی شعبوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کیلئے ٹاسک دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے