شہباز شریف

وزیراعظم کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں بار بار خرابی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں بار بار خرابی اور پیداوار کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پراجیکٹ کی بندش کی وجوہات پر ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمزور ارضیاتی اور زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تعمیر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تھڑد پارٹی آڈٹ سے انکوائری کرانے کی مخالفت کی گئی جس پر وزیراعظم نے ذمہ دران کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا منصوبے کے ڈیزائن میں خرابی اور تعمیر میں نقائص سامنے آئے، جہاں کنکریٹ کی فلنگ ہونی چاہئے تھی وہاں مٹی سے بھرائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز لگانے کے باوجود ڈیزائن میں خرابی آنا بدقسمتی ہے، این جے ایچ پی پی کا معاملہ چائنا انرجی اور چائنا گیزوبا گروپ کے سامنے اٹھایا، منصوبے کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے لیے خرابی دور کرنے پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے