اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سویڈن واقعے کے خلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی اور جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔
علاوہ ازیں سویڈن واقعے پر وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
Short Link
Copied