وزیراعظم کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں گزشتہ برس دسمبر میں اپنے دورہء قاہرہ کا ذکر کیا جہاں انہوں نے D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب مصری صدر نے بھی وزیرِاعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مصر کی پاکستان کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے