اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ عالمی عدالت نے کہا اسرائیل کو فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ بہادر فلسطینیوں کی جدوجہد قانونی ہونے کی توثیق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کیس کا حصہ ہونے پر فخر ہے جو فلسطینی کاز سے غیر متزلزل وابستگی کا اظہار ہے۔
Short Link
Copied