اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی صحافی کے لئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
Short Link
Copied