شہباز شریف

وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحی کی مبارکباد دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پربات چیت کی اور عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے