اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔
دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے اربوں روپے کی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
Short Link
Copied