شہباز شریف

وزیراعظم کا حکومت پنجاب کے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت پنجاب کے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 500 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف احسن قدم ہے، ریلیف کا اقدام نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے، نوازشریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو اولین ترجیح رکھا، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے بجلی صارفین کو 50 ارب کا ریلیف دیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ریلیف سے 200 یونٹ تک والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں، بجلی چوری کے خلاف اقدامات، اصلاحات سے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں، نوازشریف کی قیادت میں عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے