وزیراعظم کا ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان میں معیشت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر زور

شہباز شریف اردوان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی، سیاحت، ثقافت، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں سہہ فریقی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قازقستان میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پائیدار معاشی ترقی کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ پر بات کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے