اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملکی سیاسی صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے ارکان سے بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ ہوگی، وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما مشاورت کے سلسلے میں وزیراعظم سے ملاقات کرچکے ہیں۔