اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم بہادر اور فرض شناس فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم سرحدوں پر محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔
Short Link
Copied