وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے