وزیراعظم نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء میں سے وزیر تجارت جام کمال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت شزا فاطمہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے ملک کی 65 فیصد تجارت مستفید ہو رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا سنگل ونڈو کا نظام ہمارے لئے مشعل راہ ہے، کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا موجود ہونا خوش آئند ہے، پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی طرز پر آپریشنز کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے