وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

24 نومبر کی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مس کال ثابت ہو گی، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے