اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پیش آنے والی صورت حال کی وجہ سے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر دورہ لندن منسوخ کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر مکمل کرنے کے بعد فوری وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور انہوں نے وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ شہبازشریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن جانا تھا جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم فی الحال انہوں نے لندن جانے کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔
Short Link
Copied