اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا جبکہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس دوران وزیراعظم کی جانب سے ارشد نعیم کے لیے انعام کا اعلان کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا، تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزراء اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔
Short Link
Copied