اسلام آباد (پاک صحافت) کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ق لیگ کی جانب سے عدم اعتماد کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ عمران خان نے بہت دیر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہم سے ایک ملاقات کی ہے اور اس میں بھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی گئی۔ چوہدری شجاعت ہمیشہ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے، انہوں نے اتنا وقت لیا کہ لوگ اپنے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
رہنما ق لیگ کامل علی آغا کا مزید کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے جلسوں میں نہیں۔ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہوسکتی تھی۔ یاد رہے کہ آج حکومتی وفد چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر ان سے اہم ملاقات کرے گا۔
Short Link
Copied