لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلامی فلاحی ریاست کا جھوٹا دعوی کرکے پاکستانی قوم کے ساتھ سب سے بڑا دھوکہ اور فراڈ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں خاندانی نظام، مدارس و مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ساڑھے 3 برس گزر گئے، مدینہ کی ریاست کی جانب ایک قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عمران خان نے جحوٹے دعووں اور وعدوں کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کی ریاست کرناٹک کی مسلمان بیٹی مسکان خان کی بہادری اور جرأت کو بھی سلام پیش کیا اور کہا کہ مسکان نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حملوں پر خاموش رہنے کے بجائے عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرے۔
Short Link
Copied