اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس پیر کی صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام، وزیر توانائی اور وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے۔
اعلی سطح اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کے لیے تجاویز پر غور ہو گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں آزاد کشمیر معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی اور کل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Short Link
Copied