اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت قومی اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔ کیونکہ اکثر پی ٹی آئی کے ارکان جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جہانگیر ترین کے بیان سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم اس وقت قومی اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔ عدالت میں جہانگیر ترین کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان کی کثیر تعداد موجود تھی اس سے یہ پتا چل گیا ہے کہ اب تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ 53 ارکان صوبائی اسمبلی اور ڈیڑھ درجن ایم این ایز ہیں۔ اس دعویٰ کا مطلب ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں۔