اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کوئی امکان نہیں، اب نالائق ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن حکومت کو این آر او دینے پر شفقت کا مظاہرہ کرے گی؟ تو اس پر آصف زرداری بولے کہ بلکل نہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنماوں کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ صورت حال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔
Short Link
Copied