وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

شہباز شریف کابینہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی، ایکس سروس مین کیلئے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کیلئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے