وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

شہبازشریف مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) ‏وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کیے جب کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو وہیں کھڑے ہیں، جہاں تھے، راستہ تو آپ نے بدل لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے