شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے عمان کے تعاون کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سلطان ہیثم بن طارق کے لیے نیک خواہیشات کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیراعظم نے سلطان عمان کے ساتھ عیدالاضحی و عیدالفطر پر ٹیلیفونک رابطوں کا ذکر بھی کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پرمبنی ہیں، انہوں نے تجارت، توانائی، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے