شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے دوشنبہ میں تاجک صدر امام علی رحمان، وزیراعظم قاہر رسولزادہ اور مجلسی اولی محمد طائر زویر ذوکر زادہ سے ملاقات ہوگی، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلی سطح تبادلوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی رابطوں، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں میں فریق پر بات چیت ہوگی اور مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے