اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں قصر نوروز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم کو خود قصر نوروز کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قصر نوروز اور تاجک فن تعمیر کی تعریف کی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ دورۂ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا قصر ملت میں استقبال کیا، جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Short Link
Copied