وزیراعظم شہباز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

شہبازشریف آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان وزیراعلی پنجاب کے متوقع اعتماد کے ووٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومتی اتحاد پنجاب میں بڑی تبدیلی کے لئے کوشش جاری رکھے ہوا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی حکومت پر دباو مزید بڑھانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے