وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ کنگ چارلس نے وزیراعظم کو اکتوبر میں دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو شہباز شریف نے قبول کرلی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔ دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کنگ چارلس سوم سے اُنکی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے