لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی عوام کو ریلیف دینے اور مسائل سے چھٹکارا دلانے میں یقینا کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ راجن پور کی تصویریں دیکھ کر دل تڑپ گیا، سیلاب زدگان کے پاس خود جا رہی ہوں، تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّہ کی مخلوق کی خبرگیری کریں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا خیر مقدم کیا۔
Short Link
Copied