وزیراعظم شہباز شریف سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی صحت اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

دریں اثناء اسلام آباد میں سیرت نبوی پر آگاہی کیلئے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان مشکل میں آیا سعودی عرب نے دل کھول کر اس کا ساتھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے